9 فروری 2015 - 08:06
یمن میں سعودی عرب کی مخالف ٹولیوں کو مسلح کرنے کی کوشش

عرب ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے یمن کے صوبے مآرب میں تحریک انصاراللہ کے مخالف قبائل کو ہتھاروں سے لیس کرنا شروع کردیا ہے-

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ متحدہ عرب امارات کی اخبارالساعۃ ویب سائٹ نے، اتوار کے روز سعودی عرب کی وزارت دفاع کے باخبر فوجی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ ریاض کی حکومت نے یمن میں صوبے مآرب کے انصاراللہ مخالف قبائل کو مختلف قسم کے ہتیاروں سے مسلح کیا ہے- ذرائع کا کہنا ہے کہ یمن میں تحریک انصاراللہ مخالف قبائل کو فراہم کئے جانے والے ہتھیاروں میں سام سیون قسم کے طیارہ شکن میزائل بھی شامل ہیں- اس رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کو یمن میں دارالحکومت صنعا سمیت اس ملک کے مختلف علاقوں پر الحوثی گروہ کا کنٹرول ہوجانے پر گہری تشویش لاحق ہے - سعودی عرب نے گذشتہ مہینوں کے دوران یمن کے صوبے مآرب پر الحوثی گروہ کا کنٹرول روکنے کی غرض سے،  انصاراللہ کے مخالف قبائل کو ہتھیاروں کی فراہمی کے ساتھ ہی ان کے ساتھ وسیع فوجی تعاون بھی کیا ہے- مآرب، یمن کے تیل سے مالا صوبوں میں سے ایک اہم صوبہ ہے کہ جہاں القاعدہ اور ریاض کے حمایت یافتہ تکفیری دہشتگرد گروہ کافی سرگرم ہیں- واضح رہے کے یمن کے عوام بالخصوص حوثي قبائل اپنے ملک میں سعودی عرب سمیت تمام بیرونی قوتوں کی مداخلت سے دور، ایک عوامی اور جمہوری حکومت کے قیام  کوشاں ہیں-

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲